Home sticky post بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موٴخر

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موٴخر

Share
Share

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موٴخر کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزمان کے وکلاء عدالت تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق احتساب عدالت 190 پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری جمعہ کے روز سنائے گی۔
یاد رہے کہ 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار موٴخر کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا، احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر تیسری بار 13 جنوری کی تاریخ دی۔
خیال رہے کہ 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرائے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔
190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیان ریکارڈ کروایا، 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ انکشافات

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم...

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے ہوگا،...

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: واٹس ایپ چیٹس شیئرنگ کو محدود کرنے اور صارف کی کمیونیکیشن...

طالبان کے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دیدیا

کابل:افغانستان میں قید 79 سالہ برطانوی شہری پیٹر رینالڈز گزشتہ فروری سے...