Home سیاست خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی رہائی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی رہائی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات میں گرفتار خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی رہائی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید نے خدیجہ شاہ و دیگر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی، سپشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی مخالفت کی۔

سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ نے کہا کہ مقدمہ میں نئی دفعات لگا دی گئی ہیں، زیادہ تر ملزمان ریمانڈ پر ہیں۔

وکیل ملزمان نے موٴقف اختیار کیا کہ ہم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، جس پر جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ آپ اگر پہلے مذمت کردیتے تو اب تک جان چھوٹ جاتی، وکیل ملزمان نے جواب دیا کہ یہ تو جناح ہاوٴس کا قبضہ چھڑوانے گئے تھے جس پر جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا آپ اعتراف جرم کررہے ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ باہر اندھیرا ہی اندھیرا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہر اندھیرے کے بعد روشنی ہوتی ہے۔

عدالت عالیہ نے استفسار کیا کہ کیا مقدمہ کی تفتیش مکمل ہوئی اور اگر ہوئی ہے تو کیا نتجہ اخذ کیا گیا، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ مقدمہ کی تفتیش ابھی جاری ہے۔

بعد ازاں عدالت عالیہ نے خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی رہائی کی درخواست ضمانتوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...