Home سیاست اپوزیشن سے نام نہ ملنے پر حکمران جماعت کا چیئرمین پی اے سی کے لیے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

اپوزیشن سے نام نہ ملنے پر حکمران جماعت کا چیئرمین پی اے سی کے لیے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے دو خطوط کے باوجود اپوزیشن سے نام نہ ملنے پر حکمران جماعت نے چیئرمین پی اے سی کے لیے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اس حوالے سیپبلک اکاونٹس کمیٹی سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ حکمران جماعت نے چیئرمین پی اے سی کے لیے عبوری چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بہترین عوامی مفاد میں یہ عہدہ زیادہ دیر تک خالی نہیں رکھا جاسکتا، پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے الیکشن اگلے ایک یا دو دن میں ہوجائے گا، اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے لئے دو خطوط لکھے ہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خطوط میں کہا گیا کہ اپوزیشن 4 ممبران پر مشتمل پینل بھجوائے، اپوزیشن نے ابھی تک ان دونوں خطوط کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا ہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی کا آئندہ ایک سے دو دن میں الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، کسی حکومتی ممبر کو چئیرمین پی اے سی منتخب کیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی چیئرمین ایک عارضی بندوبست کے لئے منتخب کیا جائے گا، پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین شپ اپوزیشن کی امانت ہے، جب بھی اپوزیشن 4 ناموں پر مشتمل پینل بھجوائے گی منتخب شدہ چیئرمین مستعفی ہوجائے گا، نئے الیکشن کے ذریعے اپوزیشن کا چیئرمین منتخب کروایا جائے گا، پبلک اکاونٹس کمیٹی کی اہمیت کی وجہ سے اسکے اجلاس کو اور الیکشن کو غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...