Home سیاست تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی اورسمجھ سے بالاتر ہے، اسفند یار ولی

تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی اورسمجھ سے بالاتر ہے، اسفند یار ولی

Share
Share

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی، سمجھ سے بالاتر اور جذباتی ہے۔مسائل سے نکلنا ہے تو جمہوری اصولوں پر کھڑے ہوکر پارلیمان کو بالادست بنانا ہوگا۔

ایک بیان میں اسفندیار ولی نے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جذبات پر مبنی فیصلوں کے نتائج کسی بھی صورت سود مند نہیں ہوتے، ماضی میں ہم اس قسم کے جذباتی فیصلوں کے خراب نتائج دیکھ چکے ہیں، ماضی کے ان غلط فیصلوں کے اثرات آج تک سیاست پر نمایاں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سیاست میں ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا اصل امتحان ہوتا ہے، جمہوریت اور سیاسی عمل کی مضبوطی کیلئے غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی کی صورت میں ہم ان فیصلوں کا سامنا کرچکے ہیں، حکومت کا فیصلہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویوں کو پروان چڑھائے گا۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ اصل احتساب ان کا ہونا چاہیئے جو مصنوعی سیاسی قوتوں کو بنانے کے ذمہ دار ہیں، سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے کی روش بند کرنی ہوگی، مسائل سے نکلنا ہے تو جمہوری اصولوں پر کھڑے ہوکر پارلیمان کو بالادست بنانا ہوگا۔

انہوں نےمزیدکہا کہ تمام ادارے آئینی دائرہ اختیار تک محدود ہونگے تو مسائل کا حل ممکن ہے، جب تک ہم غیر سیاسی کھیل کا حصہ رہیں گے ملک میں جمہوریت مفلوج رہے گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...