Home نیوز پاکستان اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ،ضروریات ،اسٹوریج، مدت کا تعین ہو گا

اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ،ضروریات ،اسٹوریج، مدت کا تعین ہو گا

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کے لیے فریم ورک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرولیم کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال کے باعث کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا، نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور اسٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فیول درآمد کرتا ہے، اسٹوریج صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم کمپنیوں کو 21 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا لازم ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کم از کم 3 ماہ کی مدت کے لیے ہونا چاہیے۔

حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...