Home سیاست نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

Share
Share

لاہور: قائد مسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کی، نوازشریف تاحیات نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے۔
درخواست گزار نے موٴقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نوازشریف کے کاغذات منظور کرنے کے بعد آیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نوازشریف کیس پر نہیں ہوتا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ لیگی قائد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...