Home سیاست ‎کے پی میں سینیٹ الیکشن کو مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط کرنے کا فیصلہ چیلنج

‎کے پی میں سینیٹ الیکشن کو مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط کرنے کا فیصلہ چیلنج

Share
Share

‎ پشاور: خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کو مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

‎الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کرنے کیے فیصلے کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ کی رکنیت کے امیدوار اعظم سواتی نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

‎ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اعظم سواتی کی جانب سے موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو التوا کا شکار کرنا غیر قانونی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 26 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 2 اپریل کو کے پی کے میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

‎اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو نہیں سنا اور بغیر سنے فیصلہ جاری کردیا۔ جن ارکان کو الیکشن کمیشن نے سنا وہ ابھی منتخب ہوئے، حلف بھی نہیں لیا۔ درخواست گزار اعظم سواتی سینیٹ کی رکنیت کے امیدوار ہیں، ان کو نہیں سنا گیا۔

‎درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سینیٹ کا انتخابی عمل متاثر ہوگا۔ سینیٹ انتخابات کو بروقت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔

‎یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ہونیو الے ارکان اسمبلی سے حلف لینے سے مشروط کیا ہے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...