Home سیاست تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ

Share
Share

راولپنڈی: حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی آئی) کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت اسلام آباد کے مقدمات میں جوڈیشل ہو کر آنے والی سات خواتین کو جہلم جیل منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کو سیکورٹی خدشات کے تناظر میں اقدام اٹھایا گیا، 130 سے زائد حوالاتیوں کو بھی اٹک جیل منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی صورت حال کے تناظر میں اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Share
Related Articles

اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے...

گورننس کے پورے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی نسل کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد:سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا...

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، شہباز شریف

تاشقند: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان پاکستان کا...

احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے

اسلام آباد:پاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے...