Home سیاست پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں بلے کا نشان برقرار رہے گا یا نہیں، فیصلہ آج سنایا جائے گا

پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں بلے کا نشان برقرار رہے گا یا نہیں، فیصلہ آج سنایا جائے گا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ جمعرات دن بارہ بجے سنایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے لئے بلے کا نشان برقرار رکھنے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ جمعرات آج دوپہر بارہ بجے سنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق فیصلہ 13 ستمبر محفوظ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ الیکشن ایکٹ کیمطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔

Share
Related Articles

نواز شریف سیز فائر کے بعد بالآخر منظرِ عام پر آگئے، بیرسٹر سیف کا طنز

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے...

بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے،شیری رحمان

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت...

ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی...