Home سیاست وزیراعظم سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے وفد کی ملاقات، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے وفد کی ملاقات، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام پر تبادلہ خیال

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے وفد نے ملاقات جہاں انٹرنیٹ پر مواد سے متعلق ضابطہ اخلاق اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت مینجنگ ڈائریکٹر ایشیا انٹرنیٹ کولیشن جیف پئین کر رہے تھے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ڈیٹا کے تحفظ، انٹرنیٹ پر مواد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی تیز تر اور بلا تعطل فراہمی کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر میں بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مصنوعی ذہانت پر مبنی بنیادی ڈھانچے کی ترویج پر کام کر رہی ہے اور ہم پاکستان کو مصنوعی ذہانت انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے خطے میں ایک نمایاں ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان انیشیٹو کے تحت سارے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کو ڈیجیٹل خطوط اور خودکار نظام کی طرف لے جانے کے حوالے سے ایک بڑا سنگ میل ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے مسودے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور ایشیا پیسفک ریجن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کے فروغ کے لیے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی خدمات کو سراہا۔

ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے وفد نے وزیراعظم کو ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری اپنی سروسز سے آگاہ کیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...