Home Uncategorized قرآن پاک کی بے حرمتی، لبنان میں سویڈن کے سفارت خانے پردیسی ساختہ بم سے حملہ

قرآن پاک کی بے حرمتی، لبنان میں سویڈن کے سفارت خانے پردیسی ساختہ بم سے حملہ

Share
Share

بیروت: لبنان میں قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ملک سویڈن کے سفارت خانے پر حملے میں دیسی ساختہ بم پھینکا گیا۔

غیر ملکی ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع سویڈن کے سفارت خانے پر ایک شخص نے دیسی ساختہ بم مارا لیکن یہ بم پھٹ نہیں سکا اور اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سویڈن کے سفارت خانے کے ایک سفارتی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کے نمائندے کو بتایا کہ سفارت خانے کے دروازے پر ایک دیسی ساختہ بم پھینکا گیا تھا۔

سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے کہا کہ خوش قسمتی سے حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور عملہ محفوظ رہا۔ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد دیگر مسلم ممالک کی طرح لبنان میں شدید احتجاج دیکھنے کو ملا۔ حزب اللہ نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جس پر لبنانی سکیورٹی فورسز نے حملوں کے خدشے کے سودیڈن کے سفارت خانے کے اردگرد سخت حفاظتی اقدامات کیے تھے جس کے باعث حملہ آور اندر داخل نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سویڈن میں دو عراقی نژاد تارکین وطن نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تھی جب کہ ایسی ہی ایک حرکت ڈنمارک میں کی گئی تھی۔

جس پر مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور او آئی سی سمیت دیگر عالمی برادری نے شدید احتجاج کیا تھا۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...