Home سیاست فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

Share
Share

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل کا فیصلہ جاری کیا۔ایمان جمیل اور فراز اقبال نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام پی سی ایل میں رکھنے پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، بچوں کی والدہ فرحت شہزادی اور دیگر پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی، ان پر مقدمے کے وقت دونوں بچوں کی عمریں 16سال سے کم تھیں، بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں۔
عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر کیا، عدالت اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...