Home سیاست پرویز الہٰی کے جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

پرویز الہٰی کے جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

Share
Share

راولپنڈی:سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کے معاملہ کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

پرویزالہٰی کے واش روم میں گرنے سے دائیں سائیڈ کی چوتھی پسلی فریکچر ہوئی، پسلی میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا، پرویزالہٰی کے گرنے سے سر پر بائیں طرف چوٹ کا نشان موجود ہے، واش روم میں گرنے سے پرویزالہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا پرویزالہٰی کو بائیں آنکھ کے قریب بھی چوٹ آئی، پرویزالہٰی کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی، پرویزالہٰی کی چھاتی کے دائیں حصے پر سوجن ہے، پرویزالہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی گرنے سے زخمی ہوا، پرویزالہٰی کے ایکسرے جیل میں لئے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا پرویزالہٰی کا چیک اپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹرز نے کیا، سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور آرتھوپیڈک شامل تھے، ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویزالہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروا دی ہے۔

Share
Related Articles

شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے، محمود اچکزئی

لاہور:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے...

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات الیکشن کمیشن میں طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر پنجاب حکومت کو...

وزیراعظم نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام ا?باد میں رجب طیب اردوان...

قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے متفقہ قرارداد...