Home سیاست پرویز الہٰی کے جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

پرویز الہٰی کے جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

Share
Share

راولپنڈی:سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کے معاملہ کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

پرویزالہٰی کے واش روم میں گرنے سے دائیں سائیڈ کی چوتھی پسلی فریکچر ہوئی، پسلی میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا، پرویزالہٰی کے گرنے سے سر پر بائیں طرف چوٹ کا نشان موجود ہے، واش روم میں گرنے سے پرویزالہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا پرویزالہٰی کو بائیں آنکھ کے قریب بھی چوٹ آئی، پرویزالہٰی کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی، پرویزالہٰی کی چھاتی کے دائیں حصے پر سوجن ہے، پرویزالہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی گرنے سے زخمی ہوا، پرویزالہٰی کے ایکسرے جیل میں لئے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا پرویزالہٰی کا چیک اپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹرز نے کیا، سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور آرتھوپیڈک شامل تھے، ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویزالہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروا دی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...