Home نیوز پاکستان عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکا بھیجے جانے والے وفد کی تفصیلات عدالت میں پیش

عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکا بھیجے جانے والے وفد کی تفصیلات عدالت میں پیش

Share
Share

اسلام آباد:اٹارنی جنرل نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکا بھیجنے والے وفد کی تفصیلات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیں۔

عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپس لانے سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل اف پاکستان اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 4 رکنی وفد امریکا جائے گا جس میں سینیٹر طلحہٰ محمود، فوزیہ صدیقی ، انوشے رحمان اور ایک ڈاکٹر شامل ہوگا جبکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹرز بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ امید ہے وفد اگلے دو ہفتوں تک امریکا کے آفیشلز کے ساتھ میٹنگ کرے گا اور امریکی الیکشنز کے فوراً بعد وفد امریکا جائے گا۔

عدالت نے وکیل زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ کو دونوں فریقین کا فوکل پرسن مقرر کر دیا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ جس ڈاکٹر کو لے کر جانا چاہتی ہیں اس کی ویزا پوزیشن کیا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ میرے خیال میں ڈاکٹر کے پاس ویزا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اٹارنی جنرل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویری گڈ اٹارنی جنرل صاحب آپ معاملے میں شامل ہوئے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت نومبر کے آخر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آپ بیتی لکھ دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی ائی اے) کے 2020 کے طیارہ حادثہ کے...

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل...

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال26-2025 کے لیے بجٹ...

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...