Home نیوز پاکستان ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے تفصیلات سامنے آگئیں

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنی ہے تفصیلات سامنے آگئیں

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑ انہتر لاکھ اسی ہزار سے بڑھ گئی۔۔دوہزار اٹھارہ کے مقابلے میں دوہزارتئیس میں مرد ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ،خواتین ووٹرز کی تعداد میں 90 لاکھ کے قریب اضافہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے اعدادو شمارجاری کردیئے۔

عام انتخابات کی تیاریاں،ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد2018 سے2023 تک کا ووٹرز کا موازنہ سامنے آ گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ،69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔2018 میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار اور 409 ووٹرز تھے۔ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 اور مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار اور 258 ہے۔جبکہ 2018 میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 839 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار 570 تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبوں کے حساب سے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 528 ہے۔سندھ میں 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161،خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381،بلوچستان میں 52 لاکھ 84 ہزار 594 اور اسلام آباد ووٹرز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 ہے ۔

2018ء کی بات کریں تو 2018 میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔۔سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244۔خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169۔بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 اور اسلام آباد 2018 میں ووٹرز کی تعداد کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی دوہزار18 میں پنجاب میں میں پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار 397۔خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 374 تھی۔

2023میں پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار67 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 90 ہزار 515 ہے۔سندھ میں 2018 میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 924۔خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 54 ہزار 320 تھی۔2023 میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار 722 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ 8 ہزار 439 پر پہنچ گئی۔

دوہزار 18 میں بلوچستان میں مرد ووٹر 24 لاکھ 86 ہزار 253 اور خواتین ووٹرز 18 لاکھ 13 ہزار 241 تھے۔2023 میں بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ 67 ہزار 790 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار 804 ہوگئی۔دوہزار 18 میں خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 87 لاکھ 4 ہزار 628 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 66 لاکھ 9 ہزار 541 تھی۔2023میں خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار 683 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 98 لاکھ 61 ہزار 698 تک جا پہنچی۔

دوہزار18 میں اسلام آباد میں مرد ووٹرز 4 لاکھ 7 ہزار 496۔خواتین ووٹر 3 لاکھ 57 ہزار 951 تھیں۔2023 میں اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 996 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 558 ہے۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...