Home نیوز پاکستان ایس سی اواجلاس، راولپنڈی میں کیے گئے ٹریفک پلان کی تفصیلات جاری

ایس سی اواجلاس، راولپنڈی میں کیے گئے ٹریفک پلان کی تفصیلات جاری

Share
Share

راولپنڈی :شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران سیکیورٹی پروٹوکول کے لیے راولپنڈی میں کیے گئے ٹریفک انتظامات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ٹریفک پولیس نے اندرونِ شہر کے 5 مقامات کو بند کر دیا گیا ہے، ان 5 مقامات میں کورال چوک، گلزارِ قائد، ایئر پورٹ روڈ، چوہان چوک اور فوجی ٹاور چوک شامل ہیں۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ یہ 5 مقامات صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہیں گے جبکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ٹیپو روڈ، مری روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سید پور روڈ عام ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔

کچہری چوک اور اسکیم تھری روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...