Home سیاست جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے،بیرسٹر سیف

جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کی کال پر لیگی درباری وزراء کی چیخیں پھر شروع ہوگئی ہیں جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے۔

خواجہ آصف اور احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے، جعلی حکومت کی پی ٹی آئی احتجاج سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات کے خاتمے اور رہائی تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الٹا ان کے گلے پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ایک خاتون سے ہارے اور فارم 47 پر وزیر بنے ہیں، خود ساختہ ارسطو احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں، جعلی حکومت کے دور میں ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے، فسطائیت کے ہوتے ہوئے ملکی ترقی ناممکن ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر جعلی حکومت اپنی سیاسی دکان چمکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، معاشی و سیاسی مسائل کی جڑ جعلی حکومت ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...