Home سیاست ‎میرا دفتر اور دل کے دروازے ہر وقت اپوزیش کے لیے بھی کھلے ہیں، مریم نواز

‎میرا دفتر اور دل کے دروازے ہر وقت اپوزیش کے لیے بھی کھلے ہیں، مریم نواز

Share
Share

‎ لاہور: پنجاب کی نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا دفتر اور دل کے دروازے ہر وقت اپوزیش کے لیے بھی کھلے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بزنس مین کے کاروبار کے فروغ کے لیے مزید بہتری لائیں اور ان کی مدد کریں، ہم بہترین حل پیش کریں گے۔

‎پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن یہاں ہوتی، شور شرابہ کرتی تو مجھے خوشی ہوتی، جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا، میں اْن کی بھی وزیراعلیٰ ہوں اور اْن کی بیٹی ہوں۔

‎وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں اب صرف مسلم لیگ ن کی وزیراعلیٰ نہیں ہوں بلکہ پورے پنجاب کی ہوں، اس لیے اپوزیشن کو جب اور جس وقت میری ضرورت ہوئی میں دستیاب ہوں گی۔

‎انہوں نے کہا کہ میرا ایوان میں ہونا سیاسی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف ہے، اپوزیشن کے اسمبلی پر نہ ہونے پر افسوس ہے، خواہش تھی کہ اپوزیشن بھی موجود ہوتی۔

‎وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بزنس مین کے کاروبار کے فروغ کے لیے مزید بہتری لائیں اور ان کی مدد کریں، ہم بہترین حل پیش کریں گے، جو کاروبار حکومت چلا رہی ہیں انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔

‎دوران خطاب، والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر بھی انتہائی مشکل وقت آئے، جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی، ظلم اور بربریت کانشانہ بنایا گیا لیکن ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...