Home سیاست الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

الیکشن کمیشن کا 8 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام تعطیل دینے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ عام انتخابات 2024 میں ووٹرز کی سہولت کیلئے کیا ہے تاکہ انہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں 12 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...