Home سیاست الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی مانگ لی

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی مانگ لی

Share
Share

کراچی: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران اور ان کے دفاتر میں سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار بھی مانگ لیے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی کے ایس ایس پی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 20 دسمبر سے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں 3،3 جبکہ ریٹرننگ افسران کو 1،1 پولیس اہلکار فراہم کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔

ادھر کراچی کی 22 قومی اسمبلی اور 47 سندھ اسمبلی کی نشستوں کے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کرکے کاغذات نامزدگی جاری کرنا شروع کردیے۔

خواتین اور مخصوص نشستوں کے لیے بھی نامزدگی فارم کا اجرا شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد 20 دسمبر سے آج سے کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے۔

شہر قائد کے 7 اضلاع میں قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی 69 جبکہ خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں کے لیے پبلک نوٹس جاری کردیے گئے جس کے بعد بیشتر ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے امیدواروں نے سینکڑوں کی تعداد میں کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

شیڈول کے مطابق 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک نامزدگی فارم حاصل اور جمع کرائے جاسکیں گے، 23 دسمبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 24 سے 30 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کے لیے آخری تاریخ 3 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کے فیصلے 10 جنوری تک کیے جائیں گے۔

پھر 11 جنوری کو امیداروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کے لیے 12 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...