Home سیاست الیکشن کمیشن نے اے این پی کو لالٹین کا نشان دے دیا

الیکشن کمیشن نے اے این پی کو لالٹین کا نشان دے دیا

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کا نشان دے دیا۔
اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی۔الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے حکم دیا ہے۔
گزشتہ سال 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں اے این پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں میاں افتخار کی 6 ماہ کی مہلت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ کوئی ایکسکیوز نہیں ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروائے جائیں، لگتا نہیں کہ آپ اگلا الیکشن اپنے نشان پر لڑ پائیں گے، ہوسکتا ہے اے این پی کو توسیع ملے، ہو سکتا ہے نہ دیں، آپ کو تو ساڑھے تین سال بعد ہی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے تھی۔
الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ پانچ سال کے بعد تو کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن کی توسیع نہیں دے سکتا۔
الیکشن کمیشن میں اے این پی کے وکیل کا موٴقف تھا کہ عام انتخابات ہو رہے ہیں، اگر انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں گے تو معاملہ الجھ جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...