Home سیاست الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد بتا دی ، ڈیٹا جاری

الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد بتا دی ، ڈیٹا جاری

Share
Share

اسلام آباد:ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہوگئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرز 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے۔

ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ہے جبکہ پنجاب میں 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 378 ووٹرز ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136 ہے، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ووٹرز ہیں جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔

اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد ہے۔

سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 54.23 اور خواتین کی 45.77 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد ہے۔

بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا بھی جاری کر دیا، 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار 445 ہے۔ جبکہ 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976 ووٹرز ایسے ہیں جن کی عمر 36 سے 45 سال کے درمیان ہے۔

46 سے 55 سال ووٹرز کے 1 کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار 968 ووٹرز ہیں جبکہ 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...