Home سیاست الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیاری مکمل، 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع ہوگی

الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیاری مکمل، 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں آئندہ برس ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات پر الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرلی ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔

سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ہے، ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024ء بروز جمعرات ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...