Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے دی

Share your love

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے، یہ گوشوارے بیانات فارم بی پر مالی سال 2023-24 کے لیے جمع کروانے ہوں گے۔

گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن 16 جنوری کو ایک حکم کے ذریعے اسمبلی اور سینیٹ کے ایسے ممبر کی رکنیت معطل کر دے گا جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روک دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق غلط تفصیلات جمع کرانے والے اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!