Home سیاست وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا،تمام وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ

وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا،تمام وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ

Share
Share

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور ساری وزارتیں ختم کردی ہیں۔

سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر وفاقی حکومت یا آئی ایم ایف نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی اور 18 ویں ترمیم سے متعلق بھی کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ دیگر معاملات پر خدشات ہیں وفاقی حکومت اس پر بات چیت کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی وہی کرے گی جو ملک کے فائدے میں ہوگا۔ ہم نے کسی ہاؤسنگ اسکیم کو زمین الاٹ نہیں کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 5 پانچ آئی پی پیز کمپنیوں سے متعلق میں نے آج پڑھا ہے کہ معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے۔ آئی پی پیز کمپنیز کا 1994ء سے معاہدہ تھا تقریباً 25 تا 30 سال کا ان کا کنسیکشن معاہدہ تھا۔ اس عمل سے بجلی کی قیمت میں کچھ کمی ضرور ہوگی۔ میرے خیال میں ہمارے پاس جو سرپلس پاور ہے اسے یوٹیلائیز کرنے کیلئے کچھ کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے تجویز دی تھی کہ کم قیمت پر صنعتی اداروں کو بجلی فراہم کی جائے تاکہ پروڈیکشن اور روزگار میں اضافہ ہو۔ میں نے سنا ہے کہ سندھ حکومت کی تجویز پر سردیوں میں عمل کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...