Home سیاست الیکشن کمیشن 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لوڈشڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر واپڈا کو 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے وزرات توانائی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزرات توانائی ملک بھر میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...