Home سیاست الیکشن کمیشن ہمارے نومنتخب اراکینِ کو ڈی سیٹ کرنےکی سازش میں مصروف ہے، پی ٹی آئی

الیکشن کمیشن ہمارے نومنتخب اراکینِ کو ڈی سیٹ کرنےکی سازش میں مصروف ہے، پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ کمیشن تحریک انصاف کے نو منتخب اراکینِ پارلیمان کو نہایت مضحکہ خیز تکنیکی بنیادوں پر ڈی سیٹ کرکے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی آخری سازش میں مصروف ہے۔

پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعے اپنے مینڈیٹ کی توہین عوام قبول کریں گے نہ ہی دستور و جمہوریت کی قبریں کھودنے والوں کو کبھی معاف کریں گے۔

کورکمیٹی تحریک انصاف کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے مجرمانہ کردار پر تحریک انصاف کی نہیں، صفِ اوّل کی سیاسی جماعتیں آوازیں اٹھا رہی ہیں، ان کا کمیشن میں بیٹھنے کا مزید کوئی جواز نہیں، فی الفور مستعفیٰ ہوں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں عوام کے مینڈیٹ، دستور اور جمہوریت کی کھلی توہین کی راہ روکنا ملک و قوم کے مفاد کیلئے ناگزیر ہے، بانی پی ٹی آئی نے عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین پر پوری قوم کو کل پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔

کورکمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کل گھروں سے نکلیں اور دستور، جمہوریت اور عوام کے ووٹ کے حق کی کھلی بے حرمتی کیخلاف نہایت پرامن مگر مؤثر انداز میں صدائے احتجاج بلند کریں۔

علاوہ ازیں اعلامیہ میں کہا گیا کہ اپنے ووٹ کی حرمت کے تحفّظ کیلئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کل بروز ہفتہ معمولات زندگی خصوصاً کاروباری سرگرمیوں کو معطّل رکھیں اور اپنے مسترد شدہ سیاسی عناصر کے مابین اقتدار کی بندر بانٹ کا مکروہ منصوبہ ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

کورکمیٹی تحریک انصاف کے مطابق وقت آگیا ہے کہ پیپلزپارٹی 70 کی دہائی میں عوامی مینڈیٹ کی کھلی بے حرمتی کے ذریعے پاکستان کو دولخت کئے جانے کا کفارہ ادا کرے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...