Home سیاست الیکشن کمیشن ملک میں انتخابات کیلئے تیار ،الیکشن مٹیریل اور بیلٹ پیپر کیلئے پیپر کی خریداری مکمل کرلی

الیکشن کمیشن ملک میں انتخابات کیلئے تیار ،الیکشن مٹیریل اور بیلٹ پیپر کیلئے پیپر کی خریداری مکمل کرلی

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن ملک میں انتخابات کیلئے تیار ،،، الیکشن مٹیریل اور بیلٹ پیپر کیلئے پیپر کی خریداری مکمل کرلی ،،،ڈرافٹ لِسٹ آف پولنگ سٹیشن بھی تیار کرلی گئی انتخابی فہرستوں کی طباعت وترسیل کیلئے الیکشن کمیشن نادرا سمیت تمام اداروں سے رابطے میں ہے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں ، ریٹرننگ آفیسروں اور اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا پولنگ سٹاف کی تعیناتی کیلئے ڈیٹا بنک قائم کردیا گیا ۔

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن و دیگرسینئر افسران موجود تھے۔

اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر صاحبان نے بھی آن لائن شرکت کی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئندہ جنرل الیکشن کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن کےاب تک کے اقدامات اور انتظامات پر الیکشن کمیشن کو بریف کیا ۔

الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے انعقاد کیلئے مختلف انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ضروری الیکشن مٹیریل اور بیلٹ پیپر کیلئے پیپر کی خریداری مکمل کرلی ہے۔جس کی بحفاظت سٹور یج کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ڈرافٹ لِسٹ آف پولنگ سٹیشن بھی تیار کرلی گئی ہے جوکہ ریٹرننگ آفیسروں کے نوٹیفکیشن کے فوراَ بعد ان کے حوالے کی جائے گی تاکہ وہ اُسکی ابتدائی اشاعت کریں۔ اور ووٹروں کے اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد قانون کےمطابق اُسکی حتمی اشاعت یقینی بنائیں۔

قانون کے مطابق ووٹروں کے اندراج ، اخراج اور درستگی کی آخری تاریخ 13-07-2023ہے۔ جس کیلئے الیکشن کمیشن نے عوامی آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ انتخابی فہرستوں کی طباعت وترسیل کیلئے الیکشن کمیشن نادرا سمیت تمام اداروں سے رابطے میں ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں ، ریٹرننگ آفیسروں اور اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسروں کا نوٹیفکیشن بروقت کردیا جائےگا ۔پولنگ سٹاف کی تعیناتی کیلئے ڈیٹا بنک قائم کردیا گیا ہے۔ تاکہ اُنکی تعیناتی اور ٹریننگ کو الیکشن شیڈول کو سامنے رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن اِس وقت تمام صوبائی حکومتوں اور مرکزی حکومت ودیگر متعلقہ اداروں سے مکمل کوارڈینشن میں ہے ۔ تاکہ آئندہ جنرل الیکشنز کے بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ جنرل الیکشن کے انعقاد سے متعلق اب تک کےانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اور حکم دیا کہ آئندہ انتخابات کے تمام انتظامات کی بروقت اور شیڈول کے مطابق تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب اور ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابا ت کے انعقاد سے متعلق بھی بریف کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت بلوچستان نے معزز عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم مورخہ 23-12-2022کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن کو کوئٹہ کے ٹاونز کی تعداد ، سیٹوں کی تعداد اور دیگر ڈیٹا /معلومات فراہم کرنی ہیں۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن کوئٹہ کی حلقہ بندی کے کام کا آغاز کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں وہ آج ہی چیف سیکرٹری بلوچستان سے رابطہ کریں تاکہ کوئٹہ ضلع کی فوری حلقہ بندی اور الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔

الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پنجاب میں الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کا کام مورخہ17جولائی 2023 کو مکمل کر لیا جائے گا۔ جس کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے انتخابات کے لیے فنڈ زکی فراہمی اور امن وامان کی یقین دہانی کے بعد الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت پنجا ب سے رابطہ کیا جائے اور صوبہ پنجا ب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...