Home سیاست الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ روک دیا

الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ روک دیا

Share
Share

سیالکوٹ: الیکشن کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر این اے 71 سے خواجہ آصف کی فتح کا نتیجہ روکتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر (آر او) سے رپورٹ طلب کرلی۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے کہ وہ این اے 71 سیالکوٹ سے امیدوار ہیں، ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی اور مخالف امیدوار ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے دھاندلی کے ذریعے ووٹ بڑھائے گئے۔

انہوں نے وکیل کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے مطابق ہم 50 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں، آر او کی جانب سے جو فارم 47 تیار کیا گیا اس میں ہمیں 47 ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا، اب سے آدھا گھنٹہ پہلے الیکشن کمیشن نے ویپ سائٹ پر ایک اور فارم 47 اپ لوڈ کیا۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیا آپ کی استدعا ابھی بھی وہی ہے کہ نئے فارم 47 سے کوئی فرق تو نہیں پڑا؟ اس پر وکیل نے کہا کہ جی مائی لارڈ ہماری درخواست پر نئے فارم 47 سے فرق نہیں پڑا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے این اے 71 کا نتیجہ روک دیا اور متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...