Home سیاست الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر سکروٹنی روک دی۔ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کاکہناہے کہ معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے تک سکروٹنی نہیں ہوگی۔

عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہوگی، انٹرا پارٹی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی سکروٹنی روکی گئی ہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ معاملہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے، فیصلہ آنے تک سکروٹنی نہیں ہوگی۔

ادھر پی ٹی آئی کی خواتین آر او سے تحریری طور پر سکروٹنی نہ کرنے کا لکھوا کر واپس جانے لگیں، صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں پی ٹی آئی خواتین نے شدید احتجاج بھی کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...