Home سیاست الیکشن کمیشن کل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا

الیکشن کمیشن کل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کل پی ٰٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں کل بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی بھی سماعت ہوگی جبکہ اسلام آباد و پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس بھی سنا جائے گا۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام اباد کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن میں سینٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف شہادت اعوان کی درخواست پر نااہلی ریفرنس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار...

اسلام آباد بار کی 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت

اسلام آباد:اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز...

بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی...

ملٹری ٹرائلز کیس ،اگر آرٹیکل 245والی دلیل مان لیں تو فوج اپنے اداروں کا دفاع کیسے کریگی؟ آئینی بنچ

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر...