Home sticky post 5 غیر ملکی آقاؤں کے لئے دہشت گردی کے آلہ کار بنےعناصر منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، آرمی چیف

غیر ملکی آقاؤں کے لئے دہشت گردی کے آلہ کار بنےعناصر منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو بہادر قوم اور مسلح افواج سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر سینئر سیکیورٹی اور انٹیلی جینس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، گورنر جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ نے شہدا اور زخمیوں کو ہر قیمت پر ملک کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ وہ عناصر جو غیر ملکی آقاؤں کے لیے دہشت گردی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور دہرا معیار اختیار کر کے دھوکا دہی اور منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، وہ ہمارے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے یہ نام نہاد “دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن” کچھ بھی کر لیں، انہیں ہماری بہادر قوم اور مسلح افواج کی مزاحمت کے سامنے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ مادر وطن اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے ہم ہرممکن جوابی کارروائی کریں گے اور دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج، فرنٹیئر کور(ایف سی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور دہشت گردی کے خلاف عزم کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود یقینی بنانے، صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

نیوجرسی :امریکی صدر ایئرفورس ون طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔برطانوی...

ٹام کروز کی جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ، نیا ریکارڈ قائم کردیا

مشن امپاسبل! دی فائنل ریکننگ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ...

اقتصادی سروے میں آئی ٹی ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار

اسلام آباد:قومی اقتصادی سروے 25-2024 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو ملک...

حج سیزن کے تمام انتظامات پرسعودی قیادت، حکومت اور عوام کی عازمین کے لئے خدمات قابل فخرو لائق تحسین ہیں ،حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین...