Home Uncategorized قطر اور متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کھل گئے

قطر اور متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کھل گئے

Share
Share

دوبئی : قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے اعلان کے بعد آج دونوں ممالک میں سفارتخانوں نے دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں سفارت خانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

قطر کو 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے 2021 میں سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں ہونے والی معاہدے کے اعلامیہ پر دستخط کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ریاض اور قاہرہ نے 2021 میں ہی دوحا میں اپنے سفیر دوبارہ متعین کر دئیے تھے جبکہ بحرین نے ابھی تک سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیاہے۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...