Home نیوز پاکستان ڈیم میں گرے موبائل کی تلاش کے لئے ملازم نے ڈیم ہی خالی کر ڈالا

ڈیم میں گرے موبائل کی تلاش کے لئے ملازم نے ڈیم ہی خالی کر ڈالا

Share
Share

چھتیس گڑھ: بھارت میں ایک سرکاری ملازم کا فون ڈیم میں گر گیا جسے غوطہ خور بھی نہ نکال سکا تو 3 دن تک مسلسل موٹر چلاکر 21 لاکھ پانی باہر پھینک دیا جس سے 1500 ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کیا جاسکتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ڈیم کے قریب سیلفی لیتے وقت سرکاری ملازم راجیش وشواس کا قیمتی موبائل گہرے پانی میں گر گیا۔ ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون کی تلاش کے لیے غوطہ خور کو بھی بلایا گیا۔

غوطہ خور کی ناکامی پر سرکاری ملازم نے انوکھی ترکیب لڑائی اور 30 ہاؤس پاور کی موٹر لگا کر تین دن تک مسلسل چلاتا رہا یہاں تک کہ ذخیرہ آب میں صرف ایک فٹ سے بھی کم پانی رہ گیا۔

سرکاری ملازم نے 21 لاکھ لیٹر پانی ضائع کرکے اپنا موبائل فون حاصل کرلیا اور اس کی توجیہہ یہ پیش کی کہ موبائل فون میں اہم سرکاری ریکارڈ بھی تھا اور میں نے ڈیم خالی کرنے کے لیے اپنے سینیئر سے زبانی اجازت بھی لی تھی۔

تاہم محکمے نے سرکاری ملازم کے عذر کو قبول نہ کرتے ہوئے معطل کردیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...