Home سیاست سی پیک کے دشمن پاکستان،خطے میں ترقی، امن اور خوشحالی کے دشمن ہیں،وزیراعظم

سی پیک کے دشمن پاکستان،خطے میں ترقی، امن اور خوشحالی کے دشمن ہیں،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔ اس سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے۔بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں۔ سی پیک اس آزمودہ ،سدا بہار بااعتماد اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے۔ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ سی پیک چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ افسوس ہے کہ 4 سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی۔ چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات عائد ہوئے۔ سی پیک کی رفتار دوگنی کررہے ہیں۔ سی پیک غربت ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے۔ سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 9 اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوگی اور صنعتی اشتراک عمل اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی استعداد کار میں اضافہ اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے پیشگی اقدامات بھی سی پیک کا حصہ ہیں۔ زراعت کی ترقی کے لئے مشترکہ منصوبوں سے غذائی تحفظ یقینی ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...