Home سیاست پوری قوم سپریم کورٹ کےپیچھےکھڑی ہے،شیخ رشید

پوری قوم سپریم کورٹ کےپیچھےکھڑی ہے،شیخ رشید

Share
Share

اسلام آباد: عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جوغیر مہذب زبان سپریم کورٹ کےخلاف استعمال کی جارہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پربہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ، سپریم کورٹ نےآئین اورقانون کےمطابق فیصلہ کرنا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کےپیچھےکھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نےجھنڈی کرادی ہے ،معیشت بےحال ہے بالآخر الیکشن ہی ملک کوبچانےکا واحد حل ہے ۔

شیخ رشید نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بیرون ملکی دورے بلاول نےایک سال میں کیےہیں، اتنے 75 سالہ تاریخ میں کسی پاکستانی وزیرخارجہ نے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہےمقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس دورےپرغم وغصہ پایا جاتا ہےآصف زرداری جتنی کوشش کرلےبلاول کووزیراعظم بنانےکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ آصف زرداری جتنی کوشش کرلے بلاول کووزیراعظم بنانےکی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...