Home سیاست پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِاعظم

پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِاعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے گھر چکلالہ اور کیپٹن احمد بدر کے گھر تلہ گنگ گئے۔ انہوں نے شہدا کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...