Home تازہ ترین بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، مولانا فضل الرحمان

بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، مولانا فضل الرحمان

Share
Share

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، جس کے خلاف پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے حملے میں عام شہری معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے ایک روز قبل پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے تھے جس میں 26 شہری شہید ہوئے، پاک فوج اور فضائیہ نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے گرائے، جبکہ ہیڈ کوارٹر اور کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

پاک فوج نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا...

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کاروائی کی، سفیر رضوان سعید شیخ

واشنگٹن :امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے...

لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا

لاہور: بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا...