Home Uncategorized معروف امریکی گلوکار لائیو پرفارمنس کے دوران جان کی بازی ہار گئے

معروف امریکی گلوکار لائیو پرفارمنس کے دوران جان کی بازی ہار گئے

Share
Share

امریکا: معروف امریکی گلوکار اور ریپر ‘فیٹ مین اسکوپ’ لائیو کنسرٹ میں دورانِ پرفارمنس اسٹیج پر گِرنے سے چل بسے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ ہیمڈن کنیکٹیکٹ میں “گرین اینڈ گولڈ پارٹی” میں لائیو پرفارم کررہے تھے کہ اچانک اُن کے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد وہ اسٹیج پر گِرگئے تھے۔

امریکی گلوکار کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

گلوکار کے ٹور مینیجر، ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فیٹ مین اسکوپ کی موت کا اعلان کیا۔

فیٹ مین اسکوپ کی اچانک موت نے اُن کے مداحوں سمیت امریکی میوزک انڈسٹری کو غم سے نڈھال کردیا ہے۔

خیال رہے کہ فیٹ مین اسکوپ نیویارک میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا اصل نام آئزک فری مین III ہے، وہ اپنی پُرجوش پرفارمنس اور خوبصورت آواز کی وجہ سے کافی مقبول تھے۔

فیٹ مین اسکوپ نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد سُپر ہٹ گانے دیے اور کئی بین الاقوامی موسیقی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

ریپر فیٹ مین اسکوپ کو 90 کی دہائی میں نیویارک سٹی کے ہِپ ہاپ منظر نامے کی ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...