Home Uncategorized مشہور ٹک ٹاکر نے امیزون سےفولڈایبل گھر خریدلیا

مشہور ٹک ٹاکر نے امیزون سےفولڈایبل گھر خریدلیا

Share
Share

لاس اینجس: حال ہی میں ایک ٹک ٹاکر نے اپنے نئے فولڈ ایبل گھر کی نمائش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے اس نے آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارم امیزون سے خریدا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ مشہور ٹک ٹاکر جیفری بریانٹ نے حالیہ ویڈیو میں اپنے نئے فولڈ ایبل گھر کو دکھایا ہے۔

اس گھر کی پیمائش 16.5 فٹ بائی 20 فٹ ہے اور اس کی قیمت 26,000 ڈالرز ہے۔ اس چھوٹے گھر میں باتھ روم، ٹوائلٹ، ایک کچن، ایک کمرہ، برآمدہ اور ایک بیڈروم ہے۔

جیفری نے گھر کی قیمت حال ہی وفات پانے والے اپنے دادا کی جائیداد سے ملنے والی رقم سے ادا کی ہے۔ ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے ایمیزون پر یہ گھر دیکھا، انہوں نے بنا کوئی دیر کیے فوراً خرید لیا۔

جیفری کا کہنا تھا کہ میں نے ایک یوٹیوبر کو امیزون کے اس گھر کو بڑے سے ڈبے سے نکالتے ہوئے دیکھا تھا۔ اس کے بعد میں اسے حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ پر فوراً گیا۔

انہوں نے یہ مزید کہا کہ گھر میں ابھی بھی بجلی اور پلمبنگ کا کام کروانا باقی ہے۔ علاوہ ازیں وہ اس گھر میں نہیں رہیں گے بلکہ اسے بے گھر لوگوں کیلئے وقف کردیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...