Home Uncategorized مداح نے خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا

مداح نے خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا

Share
Share

لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران خاتون مداح نے بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

3 مئی کو لاہور میں سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کا پریمیئر رکھا گیا تھا جس میں درفشاں سلیم اور بلال عباس سمیت ڈرامے کی دیگر کاسٹ نے بھی شرکت کی تھی۔

پریمیئر کے دوران ڈرامے کی آخری قسط سینما پر دکھائی گئی تھی جسے دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، مداح نہ صرف ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط دیکھنے کے لیے پریمیئر پر پہنچے تھے بلکہ وہ ڈرامے کے مرکزی کردار درفشاں سلیم اور بلال عباس سے بھی ملنا چاہتے تھے۔

اس موقع پر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی کیونکہ اس ویڈیو میں ایک خاتون مداح نے درفشاں سلیم کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اداکارہ کے گال پر بوسہ دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مداح پہلے درفشاں سلیم کے پاس آکر اُن کے ساتھ سیلفی لیتی ہیں اور پھر فوراََ اداکارہ کے گال پر بوسہ دے دیتی ہیں۔

اس حرکت پر درفشاں سلیم چونکتے ہوئے خاتون مداح کو خود سے دور کرتی ہیں اور اُنہیں اشارے سے دوبارہ ایسا کرنے سے روکتی ہیں، پھر اداکارہ تیزی سے وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مداحوں کو فنکاروں سے ملتے ہوئے اپنی حد میں رہنا چاہیے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...