Home سیاست وفاقی بجٹ سات جون کو پیش کئے جانے کا امکان

وفاقی بجٹ سات جون کو پیش کئے جانے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 170 کھرب کا بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مجموعی طورپر 17 ٹریلین روپے سے زائد حجم پر مشتمل آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل 7 جون کو ہونیوالے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدو خال طے کئے جارہے ہیں اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ بھی بجٹ سازی سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ میں ریونیو جنریشن سمیت دیگر اہداف پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2024-24 وفاقی اخراجات کا حجم 17 ٹریلین روپے متوقع ہے۔ سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔

توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کیلئے 800 ارب روپے مختص کئے جانے اور وفاقی ٹیکس ریونیو 11.2 ٹریلین روپے سے زیادہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں680 ارب روپے کا ہدف مقرر کئے جانے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 3900 ارب روپے ہدف مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب روپے لگایا گیاہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1050 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کا ہدف متوقع ہے

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...