Home سیاست وفاقی کابینہ نے گیس نرخوں میں اضافے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے گیس نرخوں میں اضافے کی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے گیس کے نرخوں میں 67 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، پروٹیکٹڈ، نان پروٹیکٹڈ صارفین، کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا جائے گا، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

بلک میں گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ ہو گا، سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ ہوگا۔

پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا، گیس قیمتوں میں اضافے سے تمام صارفین پر 204 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نگران وفاقی کابینہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے افغان کنٹری آفس کی گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کراچی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ کی منظوری دے دی، کابینہ نے دہشت گردی الزام میں ملوث دوہری شہریت کے حامل عرفان قادر بھٹی کی حوالگی کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایم ڈی بیت المال کیلئے طارق محمد الحسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی، کابینہ نے غیرملکی براڈ کاسٹرز کو کھیلوں کے مقابلے نشر کرنے کے نشریاتی حقوق کی مد میں ادائیگیوں کی منظوری دے دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...