Home نیوز پاکستان وفاقی حکومت کاٹیکس نیٹ کو وسعت دینے،نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کافیصلہ

وفاقی حکومت کاٹیکس نیٹ کو وسعت دینے،نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کافیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت کاٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے تمام بینکوں،ڈیفنس ہاوٴسنگ اتھارٹیز سمیت تمام ہاوٴسنگ سوسائٹیوں ،سول ایوی ایشن ،صبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹس سمیت مجموعی طور 145 وفاقی و صوبائی اداروں کو رئیل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز میں ترا۔یم کا مسودہ جاری کردیاہے ۔

دستیاویرکے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس رولز2002میں ترامیم کرنے کا فیثکیا ہے جس کیلئے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز سے آراء و تجاویز لینے کیلئے جاری کردیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اندر اپنی آراء و تجاویز بھجوائیں مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونیوالی آراؤ تجاویز کو قبول نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی رولز لاگو کردیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق مجوز رولز میں 145 اداروں کو رئیل ٹائم ڈیٹا اینالیسز ریڈار سے منسلک کرنے کا کہا گیا ہے اور ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن میں وفاقی اور صوبائی محکموں سمیت بینکوں کو بھی نظام کے ساتھ منسلک ہونا ہوگا اور جو ادارے ایف بی آر کے ساتھ منسلک نہیں ہونگے یا منسلک ہونے کے بعد خلاف ورزی کریں گے اور رئیل ٹائم ڈیٹا شیئر نہیں کریں گے تو انکے زمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس کے تحت انہیں جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق نظام کے قیام سے ٹیکس حکام کو مختلف ڈیٹا بیسز سے رئیل ٹائم معلومات دستیاب ہوں گی، ایف بی آر نے رئیل ٹائم نظام کے قیام کیلئے انکم ٹیکس قوانین میں ترامیم کے مسودے کا کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ایف بی آر کو مختلف اداروں کے ڈیٹا بیسز تک مکمل رسائی دستیاب ہو گی مجوزہ ترامیم رولز میٹ ایف بی آر نے تمام اداروں کو 15 جنوری 2024 تک ریڈار سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...