Home Uncategorized ‎بھارت میں تعینات خاتون افغان قونصل جنرل سونا سمگلنگ کے الزام پر مستعفی

‎بھارت میں تعینات خاتون افغان قونصل جنرل سونا سمگلنگ کے الزام پر مستعفی

Share
Share

نیو دہلی: بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل نے مبینہ طور پر دبئی سے تقریباً 18 کروڑ انڈین روپے کا 25 کلو سونا انڈیا میں سمگل کرنے کے الزام کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذکیہ وردک نے اپنے فیصلے کی وجہ ذاتی حملوں اور بدنامی اور اس نظام میں واحد خاتون نمائندہ کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے والے عوامی بیانیے کو قرار دیا۔

رپورٹس  میں بتایا گیا کہ ذکیہ وردک کو اپریل کے آخری ہفتے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے ممبئی ایئرپورٹ پر روکا تھا اور ان سے سونا برآمد ہوا تھا۔

قونصل جنرل سے برآمد ہونے ولا سونا ضبط کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل تھا۔

خیال رہے کہ ذکیہ وردک کی تقرری افغانستان میں گزشتہ اشرف غنی حکومت نے کی تھی۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...