Home نیوز پاکستان غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے غزہ کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے سی 130 کے ذریعے موسم سرما کے خیموں،ترپالوں اور کمبلوں پر مشتمل امدادی سامان بجھوایا گیاہے۔

خصوصی پرواز امدادی سامان لےکر مصر کے شہر العریش پہنچے گی، العریش میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے، امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ امداد پاکستان کے اس عزم کا تسلسل ہے جو غزہ کے عوام کی ضروریات کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی سے پوراکرنے کے لئے کی جارہی ہیں ۔

گزشتہ 120 روز سے اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، اسرائیلی دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے تجاوزکرچکی ہے جبکہ 66 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...