Home سیاست ‎پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے حتمی نام کل تک فائنل کرلیں گے،بیرسٹر گوہر

‎پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے حتمی نام کل تک فائنل کرلیں گے،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے حتمی نام کل تک فائنل کرلیں گے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے کچھ لوگوں کا نام لیا ہے لیکن فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو آج جیل انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرنے سے روکا، ہمارے کافی سارے وکلاء کو آج جیل کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج کی ملاقات میں واضح کہا کہ مذاکرات کے بارے میں پارٹی کے کسی لیڈر کو کوئی ہدایات نہیں دیں اور نہ ہی ہمارے بیک ڈور کسی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ ایک طرف نواز شریف کے سارے کیسز معاف ہوئے دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کو جعلی کیسز میں سزائیں دی گئیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس کو ہماری پارٹی کے خلاف استعمال کیا گیا، مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا واضح پیغام ہے کہ پولیس ان کے تابع ہے۔

شیر افضل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نواز شریف کا فرنٹ مین ہے اسی لیے اسے ڈپٹی وزیر اعظم بنایا گیا، چیئر مین پی اے سی کے نام پر مشاورت جاری ہے، شیر افضل مروت کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، کل تک نام فائنل کر لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والے رہنماوٴں کو واپس لینے سے متعلق بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...