Home Uncategorized سعودی عرب میں پہلے سینما ایونٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا

سعودی عرب میں پہلے سینما ایونٹ کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا

Share
Share

ریاض: سعودی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔سعودی فلم فورم میں ورکشاپس اور کئی سیکشنز بھی شامل کئے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں ” سعودی فلم فورم” کے عنوان سے اس تقریب میں 100 کے قریب افراد شریک ہوں گے، یکم سے چار اکتوبر تک جاری رہنے والی اس تقریب میں 50 اہم مقررین خطاب کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں اس نوعیت کی پہلی تقریب کا یہ پہلا سیشن ہوگا، جو کہ ریاض کے بلیوارڈ سٹی ایگزیبیشن ہال میں منعقد کی جائے گی ، اس سیشن کا انعقاد فلم انڈسٹری کو سعودی معیشت میں اہم شراکت دار میں تبدیل کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

اس تقریب سے فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع اور تعاون کو بڑھا کر، تجربات کے تبادلے کے ذریعے، پائیدار اور تجدید شدہ اقتصادی ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔

سعودی عرب میں فلم سازی کی حقیقت اور مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے ممتاز فلم سازوں، پروڈیوسرز، ہدایت کاروں، سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے افراد تقریب میں شرکت کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فلم فورم میں ورکشاپس اور کئی سیکشنز بھی شامل کئے گئے ہیں، جس میں انسپائریشن زون، انوویشن زون، انٹرایکٹو ایکٹیویٹیز زون، ایکسپیریئنسز زون، بزنس زون کو شامل کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سعودی فلم کمیشن کے سی ای او انجینئر عبداللہ آل عیاف نے تصدیق کی ہے کہ یہ فورم فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم کامیابی ہے ، یہ فلم انڈسٹری میں سرگرم تمام علاقائی اور بین الاقوامی گروپوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...