Home sticky post 5 پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

Share
Share

اسلام آباد:حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاوٴنڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن کل 13 تا 15 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ کنونشن محض ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک قومی عزم کا اظہار ہے۔
کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا، ہوائی اڈوں پر انکے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔
حکومت کے مطابق یہ کنونشن محض ایک تقریب نہیں، بلکہ ایک قومی عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو جو برسوں سے دورِ وطن خدمات سرانجام دے رہے ہیں، کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔
کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھرمیں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔

Share
Related Articles

بھارتی جارحیت، آذربائیجان کا بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد:آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت...

جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان، امتحانات بھی ملتوی

لاہور:جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 2 دن...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی پاک بھارت تناؤ میں کمی کی اپیل

نیویارک:اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاک بھارت...